اسلام آباد مئی 02 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں کامیاب پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کیلئے بےبنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ پولیو مہم میں شریک خواتین اہلکاروں سے جنسی ہراسیگی کو کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جن خواتین سے جنسی ہراسیگی کے متعلق خبریں شائع کی گئی انہوں نے دی گئی درخواست کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ واقع کی شفاف تحقیقات کیلئے ڈبیلو ایچ او سمیت دیگر معتبر اداروں کے نمائندوں سے تحقیقات کروائی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیو مہم انتہائی کامیابی سے جاری تھی۔ پشاور کے بعد اسلام آباد میں بھی پولیو مہم کو ناکام کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیو سے پاک پاکستان قومی ایجنڈہ ہے جس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ پولیو ورکرز سے جنسی ہراسیگی سے متعلق شکایات پر بنائی جانے والی کمیٹی کی تحقیقات کو شفاف بنانے کیلئے پولیو ورکرز کے سپروائزر کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ تمام پولیو ورکرز نے ہراسیگی سے متعلق درخواست کو من گھڑت قرار دیا اور کیئے گئے دستخطوں کو جعلی قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اپنا کام تندہی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیو کا خاتمہ قومی ایجنڈا ہے جس پر مکمل عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے عوام الناس سے اپیل ہے کہ من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر حال میں پلائیں۔
Home
قومی
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں کامیاب پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کیلئے بےبنیاد پروپیگنڈہ...