صنم بلوچ کا رمضان نشریات میں پروگرام نہ کرنے کا اعلان، صنم بلوچ نے ایجنسیوں اور ٹی وی چینلز کی طرف سے ان کے رمضان پروگرام کی میزبانی کرنے کے دعووں کو جھوٹ قرار دے دیا

 
0
4589

اسلام آباد مئی 04 (ٹی این ایس): اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال رمضان المبارک میں کسی بھی ٹی وی چینل کی نشریات کا حصہ نہیں بنیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اس بار وہ کسی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔صنم بلوچ نے انسٹا گرام پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ رواں برس عید المبارک میں رمضان نشریات کے دوران کوئی شو نہیں کر رہی۔صنم بلوچ نے مزید کہا کہ مارننگ شو کرنے کے بعد رواں برس آرام کرنے کو ترجیح دی۔
اس لیے وہ اس بار رمضان میں کسی نشریات میں نظر نہیں آئیں گی۔صنم بلوچ نے یہ بھی کہا کہ کچھ ایجنسیاں اور چینلز ان کے حوالے سے جھوٹے دعوے کر رہی ہیں کہ وہ رمضان نشریات میں شو کرتی دکھائی دیں گی۔
صنم بلوچ نے ان دعووں کو جھوٹا قرار دے دیا،انہوں نے کہا کہ اگر ایسی کوئی بات ہوتی اور وہ کوئی رمضان شو کر رہی ہوتیں تو اس حوالے سے وہ سب سے پہلے مداحوں کو خود آگاہ کرییں۔
صنم بلوچ نے کہا کہ ان کے مداح انہیں رمضان ٹرانسمیشن میں تو نہیں البتہ رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامے میں ضرو دیکھیں گے۔ خیال رہے رمضان ٹرانسمشن میں شو بزنس سے جڑے افراد پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا محمد معاویہ اعظم کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قر ارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شوبز سے جڑے افراد کو رمضان ٹرانسمیشن کا میزبان بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔
رمضان ٹرانسمیشن میں ایسے لوگ میزبانی کرتے ہیں جن کا تعلق دین اسلام سے وابستہ طبقے سے نہیں ہے۔اس عمل سے ہر سال کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے۔قرارداد میں پیمرا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹی وی چینل کو پابند کرے کہ شوبز سے جڑے لوگوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں ہرگز شامل نہ کیا جائے۔