احتساب عدالت نے کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں ملزم محمد شیرکو 13 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

 
0
331

اسلام آباد مئی 10 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں ملزم محمد شیرکو 13 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب نے کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم محمد شیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ 2018ء میں ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، اس وقت گرفتارکیوں نہ کیا گیا۔
دوران تفتیش راجہ بابرذوالقرنین سے رشتہ داری پوچھتے رہے، 2014ء میں ریفرنس فائل ہوا دو سال تیاری کیلئے لگے لیکن ابھی تک کچھ ثابت نہ کیاجاسکا۔ منی لانڈرنگ کہناآسان ہے لیکن ثابت کرنابہت مشکل ہے۔ ملزم نے بتایا کہ بابر ذوالقرنین خالہ کا بیٹا ہے، 1996ء سے ہمارا آپس کا لین دین چل رہاہے لیکن ہماری آپس میں کوئی شراکت داری نہیں، میرا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر ثابت ہو تو جیل جانے کو تیار ہوں۔