ٹھٹھہ اور سجاول کی سرکاری ہسپتالوں کے انتظامات سنبہالنے والی این جی او مرف کے ریجنل مینیجر ملک آدم ہوش گنوا بیٹھے، محکمہ ہیلتھ ٹھٹھہ کے یونین لیڈروں سے بدتمیزی

 
0
372

سجاول مئی 10 (ٹی این ایس): ٹھٹھہ اور سجاول کی سرکاری ہسپتالوں کے انتظامات سنبہالنے والی این جی او مرف کے ریجنل مینیجر ملک آدم ہوش گنوا بیٹھے، محکمہ ہیلتھ ٹھٹھہ کے یونین لیڈروں سے بدتمیزی، آپکا ٹھٹھہ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سخت احتجاج، مظاہرہ تفصیلات کے موجب ٹھٹھہ اور سجاول کی 13 سرکاری ہسپتالوں کے انتظامات رکھنے والی مرف این جی او جو کہ کروڑوں روپے کی بجیٹ خرچ کرچکی مگر دونوں اضلاع کے ہسپتالوں میں سہولیات کی شدید کمی، گذشتہ 5 ماہ سے مرف میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو تنخواہوں کی عدم فراہمی، میڈیسن کی کمی، صحت و صفائی سمیت مکلی ہاسپیٹل میں بغیر ٹیکنیکل اسٹاف کے ڈائگنوسٹک سینٹر جہاں پرائیویٹ لیبارٹریوں سے زیادہ چارجز کی وصولی، ایکسرے میں پئسوں کی وصولی سمیت شعبہ گائنی میں غریب مریضوں سے پئسہ وصولی جیسی ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر مرف این جو او کا ریجنل مینیجر ملک آدم ہوش گنوا بیٹھا اور آپکا ٹھٹھہ کے لیڈر عبدالکریم بھاند، اشرف بھائی خشک سے بدتمیزی کرنے لگا، جس پر آپکا ٹھٹھہ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی سول ہاسپیٹل مکلی کے محکمہ صحت کے سرکاری ملازمین نے سخت احتجاج کیا اور ملک آدم کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا، اس دوران آپکا رہنما عبدالکریم بھاند نے نیو پولیس فورس کے رپورٹر گل حسن جاکھرو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کے مرف انچارج ملک آدم بلاجواز سرکاری ملازمین کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور ملازمین کو حراساں کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کے فوری طور پر ملک آدم کو عھدے سے ہٹا کر سرکاری ملازمین میں بڑھتی ہوئی بیچینی ختم کی جائے۔