ڈالر کی بڑھتی قدر اور مہنگائی پر عمران خان اپنے بیانات یاد کریں، سینیٹر مولانا بخش چانڈیو

 
0
308

اسلام آباد مئی 17 (ٹی این ایس): مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قدر اور مہنگائی پر عمران خان اپنے بیانات یاد کریں۔جمعہ کو ڈالر کی بڑھتی قدر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قدر اور مہنگائی پر عمران خان اپنے بیانات یاد کریں، خان صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ڈالر اور اشیا مہنگی ہوں تو سمجھیں حکمران چور ہے۔سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا کہ روزانہ ڈالر کی قیمت بڑھا کر عمران خان اپنی بات سچی ثابت کر رہے ہیں کہ حکمران چور ہے، 22 سال میں خان صاحب نے جو جو کہا وہ خود ثابت بھی کر کے دکھا رہے ہیں۔