وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں صوبائی کابینہ کا اجلاس

 
0
268

لاہور، جون 25 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ۔ کابینہ نے انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر عائد مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی- ٹیکس واپس لینے کے حوالے سے فنانس بل میں ضروری ترمیم کرنے کی ہدایت۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیڈریشن اور صوبوں کے ما بین مشترکہ مالیاتی ذمہ داریوں پر مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ کیپٹن (ر) عارف نواز کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تقرری کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل اقتصادی حالات میں ساتھ دینے پر اپنی کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان نے دن رات محنت کی جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

پنجاب کا بجٹ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا- انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر مجوزہ ٹیکس واپس لینے کا فائدہ عوام کو ہوگا- عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری،صوبائی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔