سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت اسلام آباد شہر میں مختلف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا۔

 
0
720

اسلام آباد جولائی 10 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت اسلام آباد شہر میں مختلف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کی ایک کاروائی مارگلہ ٹاؤن فیزI-اور فیزII-میں کی گئی کاروائی کے دوران رہائشی گھروں کے باہر غیر قانونی تعمیر کردہ سٹرکچرز بشمول 53غیر قانونی فینس،15باڑیں اور 15کار پارکنگ شیڈز کو مسمار کر دیا گیا۔

اسی طرح ایک آپریشن کے دوران سیکٹر آئی نائن انڈسٹریل ایریاء میں آئی سی ٹی انتظامیہ کی موجودگی میں 9 کمرشل پلاٹوں کو سربمہر کر دیا گیا۔
جی ٹی روڈ پر جھنگی سیداں سے موٹروے چوک تک انسداد تجاوزات آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا جس کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ اس مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ مسمار کیے جانے والی غیر قانونی تعمیرات اور سٹرکچرز میں 14 غیر قانونی کمرے، 03 باتھ رومز،01 کچن اور 01 کھوکھا شامل ہیں۔