ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی بڑی کارروائی

 
0
432

اسلام آباد جولائی 29 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی بڑی کارروائی۔ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار۔ چارچوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ ملزمان میں ملک حمزہ،مجاہد شاہ اور وقاص علی شامل، ملزمان نے ٹیکسلا سے بھی چار موٹرسائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان منڈی موڑ اور نصیرآباد کے علاقوں سے موبائل اور بیگز چھیننے میں بھی ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا ہے کہ تمام تھانہ جات گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی سیکرٹریٹ پولیس کو شاباش