پنجاب میں واٹر پالیسی اور پنجاب واٹر ایکٹ 2019ء تحریک انصاف کی حکومت کے نمایاں اقدامات ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار

 
0
318

لاہور جولائی 29 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہ کہ راولپنڈی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ”ڈا ڈوچہ ڈیم اور ڈسٹرکٹ چکوال کیلئے ڈیم بنایا جائے گا۔ دریائے ستلج پر واقع اسلام بیراج کی توسیع کی جائے گی جس سے 10 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہو گا۔ پنجاب بھر میں ایک ہزار میل سے زیادہ طویل کھالوں کی لائننگ کا منصوبہ ساڑھے 9 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ پنجاب کی چار بڑی نہروں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے مکمل ہونے سے آبپاشی کیلئے وافر پانی میسر ہو گا۔ گریٹرتھل کینال چوبارہ برانچ میں تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز تر کیا جا رہا ہے۔ تریموں اور پنجند بیراج کی اپ گریڈیشن پر کام ہو رہا ہے۔  جلال پور کینال پراجیکٹ مکمل ہونے سے جہلم اور خوشاب کے سوادو لاکھ مکین اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کا عہد نبھا رہی ہے۔  قومی خزانے کے امین ہیں اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کریں گے۔