لاہور جولائی20(ٹی این ایس) راول ڈیم جھیل انتظامیہ کی نااہلی، 5 من مردہ مچھلی دکانداروں کو سپلائی کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کے سبب سینکڑوں من مردہ مچھلی کو جھیل سے نی نکالا گیاجس کے باعث زہریلے اثرات نے جھیل کے پانی کو مذید آلودہ کر دیا۔ جھیل میں آبی آلودگی کی وجہ سے مرنیوالی مچھلیوں کی بد بو سے سانس لینا مشکل ہو گیا ۔ 5من مردہ مچھلیوں کو دکانداروں کو دے دیا گیاجبکہ باقی ماندہ کو ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔معاملہ دبانے کے لیے محض چند ایک کو گاڑیوں میں لوڈ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مردہ مچھلیوں کو مارکیٹ میں فروخت کرنے اور بروقت اس کو ٹھکانے نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔