سری نگر اگست 03 (ٹی این ایس): بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد بڑھا رہا ہے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارت کا جبر بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی دوران کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کرنے جا رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’اس پیغام کو پوری دنیا میں موجود مسلمان ’اپنی جانوں کی بقا‘ کے پیغام کے طور پر لیں۔
اگر ہم سب مر گئے اور آپ چپ رہے تو آپ اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے، بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ اللہ ہماری حفاظت کرے۔‘‘
This tweet must be taken as an SOS (Save Our Souls) message to all Muslims living on this planet. If we all die and you kept quite you will be answerable to Allah the Magnificent. Indians are about to launch the biggest genocide in the history of Mankind. May Allah protect us.
— Syed Ali Geelani (@sageelani) August 3, 2019
خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد مزید بڑھا دی ہے۔
بھارت کشمیر میں ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جسے بھارت نے مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے مزید 10ہزار فوجی کشمیر میں بھیج دیے ہیں اور مزید فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے کشمیر کے معاملے پربھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس آپشنز ختم ہو رہے ہیں۔
امریکیصدر کے مشیر ساجد بشیر تارڑ نے بھارت کی جانب سے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر ٹھکرائے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس آپشنز ختم ہو رہے ہیں، بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر جواب دینا ہو گا۔ ساجد بشیر تارڑ نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرمسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار اب نریندر مودی پر ہے۔













