وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شاہین کمپلیکس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس آمد

 
0
330

لاہور اگست 30 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شاہین کمپلیکس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس آمد- وزیر اعلی کا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ۔ وزیر اعلی کی زیر صدارت ادارے کی کارکردگی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس- شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت تمام شہروں میں صفائی کا بہترین اور کفایتی میکنیزم طے کیا جائے۔ صفائی کے نام پر عوامی پیسے کا ضیاع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی- شہروں کی صفائی کے لئے مقامی مشینری کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا-
کوڑا کرکٹ سے انرجی پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ کوڑا کرکٹ سے نامیاتی کھاد بنا کر زرعی مقاصد کیلئے کمرشل استعمال کیا جائے-
کوڑا کرکٹ کے سود مند استعمال سے مالی وسائل پیدا کئے جائیں۔ ایسے منفرد طریقوں سے نہ صرف کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جا سکے گا بلکہ وسائل بھی پیدا ہو ں گے۔ وزیر اعلی کی ایل ڈبلیو ایم سی کو مالی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت- لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ریاض حمید چوہدری اور ایم ڈی اجمل بھٹی کی وزیر اعلی کو بریفنگ- لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور مستقبل کی ضروریات پر تبادلہ خیال۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،مشیر وزیراعلیٰ سلمان شاہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ کی اجلاس میں شرکت۔