ترجمان پاک فوج کا پاکستانی ڈاکٹرز کے مقبوضہ کشمیر جانے کے اعلان کا خیر مقدم

 
0
2115

راولپنڈی ستمبر 05 (ٹی این ایس): ترجمان پاک فوج کا پاکستانی ڈاکٹرز کے مقبوضہ کشمیر جانے کے اعلان کا خیر مقدم، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں، سویلین شہیدوں اورزخمیوں کی تعدادفورسز کی تعدادسےزیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستانی ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صحت کی سہولیات سے محروم کشمیریوں کی مدد کیلئے لائن آف کنٹرول کراس کر کے مقبوضہ کشمیر جائیں گے۔
اس حوالے سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بیان جاری کیا ہے اور پاکستانی ڈاکٹرز کے اس اقدام کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہادت کا جذبہ صرف افواج پاکستان تک محدود نہیں ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج گزشتہ 72 سالوں سے کشمیریوں کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے پاکستان کا زیادہ نقصان ہوتا ہے کیونکہ بھارتی فوج ہمارے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا ہے کہ سویلین شہیدوں اورزخمیوں کی تعدادفورسز کی تعدادسےزیادہ ہے۔ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں ہے۔ 81ہزار سے زائد ہیروزغازی بھی ہیں اورشہید بھی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں صبح ساڑھے8بجےہوگی۔ زندہ قومیں شہدا کو یادرکھتی ہیں۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے۔ شہیداء کے اہل خانہ افواج پاکستان کی پہلی ذمے داری ہیں۔