بھارت نے کشمیر پر دہشت وبربریت کرکے اس باغیرت قوم کو للکارا ہے ہم ہر لمحہ کشمیریوں کی پشت پر ہیں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی

 
0
328

اسلام آباد ستمبر 24 (ٹی این ایس): چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہم کشمیری بھاہیوں کے ساتھ ہیں پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ پاکستان کی بقاء کی جنگ کشمیری لڑرہے ہیں۔ بھارت نے کشمیر پر دہشت وبربریت کرکے اس باغیرت قوم کو للکارا ہے ہم ہر لمحہ کشمیریوں کی پشت پر ہیں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارت کو جلد کشمیر چھوڑنا ہوگا کشمیریوںطکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جاے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب جموں کشمیر وائس آف ویکٹم ،پاکستان سویٹ ہوم ، آر آئ یو جے
، پی ایف یو جے، سی ڈی اے مزدور یونین اور اسلام آباد کی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پارلیمینٹ کے سامنے بھارت کے خلاف اور کشمیری محصور بچوں سے اظہار یکجہتی کےلیے لگاے گے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کیا معاون خصوصی براے اطلاعت وزیر اعظم پاکستان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری بچوں سے اظہار یکجہتی کے اس پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پچاس دن کرفیو کو گزر گے کرفیو میں مقبوضہ کشمیر میں قیامت برپا ہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانیت کی تزلیل کررہی ہے پاکستانی بچوں کا یکجا ہوکر کشمیری بچوں سے اظہار یکجتی اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے اپنی بداعمالیوں پر پردہ ڈالنے اور کشمیر میں بربریت کو چھپانے کے لیے بھارت کے مذموم حربے ناکام ہوں گے بھارت زیادہ دیر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا اسے جلد کشمیر سے اپنا قبضہ ختم کرنا ہوگا بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہےسنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ سویٹ ہوم کے چیر مین زمرد خان چوہدری یسین انور رضا اور دیگر نے خطاب کیا حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے اور مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھے ہم پاکستانی ملت کے مشکور ہیں کہ اس نے مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے انشا ءاللہ کشمکریوں کی قرباہیوں راہیگاں نہیں جاہیں گیالطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے آج کشمیر مقتل گاہ بن چکا ہے کشمیر کے بچے بوڑھے ماہیں اور بہنیں منتظر ہیں کہ پاکستان کب ان کی مدد کو آتا ہے اب حکومت پاکستان کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا دیر نہ کی جاے آخری کشمیری کے شہید ہونے کا انتظار نہ کیا جاے اور اگر ۲۷ اکتوبر جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کے بعد اگر کوئی معقول قدم کشمیر یوں کی آزادی کیلئے نہی آٹھایا جاتا تو جناب صادق سنجرانی
چیرمین سینٹ اور وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو اعلان کرنا چاہیے کہ پاکستانی اور آزاد کشمیر کی عوام مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی مدد کیلیے عملی طور نکل جائے تاکہ مقبوضہ جموں کشمیر کی عوام اب آزادی کی سانس لے سکے