روڈ سیفٹی ایکسپرٹس پر مشتمل وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 
0
1012

لاہور جولائی20(ٹی این ایس ): وزارتِ کمیونیکیشن ، حکومتِ پاکستان کے روڈ سیفٹی ایکسپرٹس پر مشتمل وفد اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس /پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ڈاکٹر رضوان نصیر کے درمیان ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ رواں سال ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں قومی سطح پر ڈرائیونگ انسٹرکٹرز کورس سمیت تین نئے کورسز شروع کیے جائیں گے جن کا مقصد پنجاب میں روڈ انفراسٹرکچر کو مربوط اور مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنا ہے۔ان کورسز میں ڈرائیونگ انسٹرکٹرز کورس، پوسٹ کریش رپورٹنگ کورس اور روڈ سیفٹی آڈٹ کورس شامل ہیں ۔ وزارتِ کمیونیکیشن ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ڈرائیونگ انسٹرکٹرز، پوسٹ کریشن روپورٹرز اورروڈ سیفٹی آڈیٹریز کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے ماسٹر ٹرینرز مہیا کرئے گی۔ روڈ سیفٹی ایکسپرٹس کے وفد میں ڈائریکٹر روڈز حمید اختر، محمد شاہد، ذیشان علی، نوید طاہر، خوشحال خان اور ڈاکٹر کامران احمد شامل تھے، جبکہ پنجاب ایمرجنسی سروس کی جانب سے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ یہ کورسز سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ شہریوں کی تعلی و تربیت سے ا ن میں روڈ سینس پیدا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سروس قریباََ 700ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کررہی ہے اور اب تک پندرہ لاکھ سے زائد روڈ ٹریفک کریشز پر ریسپانڈ کیا جاچکا ہے۔ ان حادثات کو بروقت ریسپانڈ کرتے ہوئے حادثات میں اموات اور انجریز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا مقصد بھی محفوظ سڑکوں کے حصول کیلئے مربوط نظام بنانا ہے جن پر محفوظ انداز میں سفر کیا جاسکے ۔ ڈائریکٹر روڈز حمید اختر نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے مختلف پہلوؤں کی تربیت کے لئے وزارتِ کمیونیکیشن ماسٹر ٹرینرز مہیا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کی منظم روپورٹنگ اور پوسٹ کریش تجزیہ وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ حادثات کی وجوہات کو جانا جاسکے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ڈاکٹر رضوان نصیر نے روڈ سیفٹی سے متعلق نئے اقدام اُٹھانے پر وزارتِ کمیونیکیشن کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں اموات اور انجریز کو ختم کرنے کیلئے بہت کام کرنا باقی ہے اور نئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔