تھانہ پیر ودھائی نے جمشیدی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو اس کے 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

 
0
653

راولپنڈی اکتوبر 18 (ٹی این ایس): جمشیدی موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری کا معاملہ۔ تھانہ پیر ودھائی نے جمشیدی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو اس کے 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ آصف مسعود گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جمشید ۔۔سعید اور وحید شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف وارداتوں کے دوران چوری کی جا۔ے والی لاکھوں روپے مالیت کی 8موٹر سائیکلیں بر آمد۔
ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں تھانہ پیر ودھائی ۔تھانہ سٹی۔اور تھانہ صادق آباد سے چوری کی گئیں۔ ۔سی پی او نے ہدائت کی کہ گینگ کے دیگر ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔