وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 40 سے زائد افسران کی خلاف ضابطہ بیرون ملک تعیناتی ڈرائیکٹر جنرل ایمیگریشن اور ڈرائیکٹر ہیڈکوارٹر موقف دینے سے گریزاں معنی خیز خاموشی اختیار کر لی

 
0
778

اسلام آباد اکتوبر 21 (ٹی این ایس): وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے خلاف ضابطہ بیرون ملک تعینات 40 سے زائد افسران و اہلکاروں کے معاملے پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈرائیکٹر ہیڈکوارٹر نے معنی خیز خاموشی اختیار کر لی،بیورو آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذرائع کے مطابق بیرون ملک تعینات ان اہلکاران اور افسران کو ہیڈ آفس میں تعینات چند اعلی عہداران کی پشت پناہی حاصل ہے اور ان اہلکاروں سے فوائد حاصل کیئے جا رہے ہیں،نمائندہ ٹائمز گروپ آف پبلیکیشن نے متعلقہ افسران سے ان کا موقف لینے کیلئے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے موقف نہیں دیا،سنیارٹی لسٹ کے مطابق بیرون ملک تعیناتی کے منتظر اکثر اہلکار ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں اور ایک بار پھر نئی پالیسی کی آڑ میں انہیں سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔بیرون ملک تعینات اہلکاروں میں ہارڈ ویئر انجینئر عرفان حفیظ مارچ 2014 سے ابوظہبی،فضل الرحمن نومبر 2015 سے دوحہ، عبدالوحید اگست 2013 سے ایتھنز سسٹم ایڈمنسٹریٹر ہارون جمیل جنوری 2016 سے برمنگھم،ہارڈ ویئر انجینئر حسن شیراز جنوری 2015 سے بریڈ فورڈ برطاینہ،ٹیکنیکل آفیسر ذیشان اللہ خان دسمبر 2015 سے کینبرا،ٹیکنیکل آفیسر فواد ضیاء ستمبر 2016 سے شکاگو،رضا جہانگیر 2014 سے کوپن ہیگن،عابد منیر مارچ 2013 سے فرینکفرٹ برطانیہ،طاہر محمود 2015 سے ہانگ کانگ،سلمان اکبر 2015 سے ہوسٹن،جواد احمد اور زاہد نعیم 2015 سے جدہ،زولفقار علی 2014 سے لاس اینجلس،ضیاء علی چیمہ 2014 سے میڈرڈ،فرمان علی 2015 سے مانامہ،عقیل الرحمن 2015 سے مانچسٹر،محسن سعید میلان اٹلی اور دیگر 3 سالہ مدت مکمل ہونے کے باوجود بیرون ملک تعینات ہیں اور نئی پالیسی سازی کی آڑ میں بیرون ملک ہی رہنا چاہتے ہیں،بیورو آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں بے ضابطگیوں اور کرپشن سے متعلق جاری ہیں۔