عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مختلف امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے

 
0
263

اسلام آباد 3 نومبر (ٹی این ایس): عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مختلف امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کو حل کر نے کے طریقے کار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ اسلا م آباد کے شہریوں کے جائز مسائل موئثر انداز میں جلد از جلد حل کیے جا سکیں۔ سی ڈی اے کے تمام شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈائریکٹوریٹس میں شہریوں کے مسائل کو سننے اور انکے حل کے لیے اوقات مقرر کریں۔ سی ڈی اے تمام امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے طریقے کار کو بھی مزید بہتر بنا رہا ہے تاکہ لوگوں کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے دفاتر کے چکر لگانا نہ پڑیں۔ تمام شعبوں بالخصوص اسٹیٹ مینجمنٹ، بی سی ایس، لاء ونگ اور دیگر شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواستوں کو نمٹانے سے متعلقہ ٹائم فریم کو یقینی بنائیں اور مروجہ ایس او پیز کے مطابق لوگوں کے مسائل کو حل کریں۔
سی ڈی اے کے تمام شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفتری اوقات میں اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کو سننے کے لیے خصوصی وقت مقرر کریں اور اپنی ماہرانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں کیونکہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور عمدہ سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔