میئر کراچی سے شیخ یوسف کی سربراہی میں بوہرہ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

 
0
6349

کراچی جولائی20(ٹی این ایس):میئر کراچی وسیم اختر سے شیخ یوسف کی سربراہی میں بوہرہ کمیونٹی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور صدر اور کراچی کے دیگر علاقوں میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،میئر کراچی نے انہیں یقین دلایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کاروباری افراد سمیت تمام شہریوں کے مسائل جلد از جلد کرنا چاہتی ہے جس کے لئے متعدد اقدامات زیر غور ہیں جن پر بتدریج عملدرآمدسے کراچی کے شہریوں کو بہتر شہری سہولیات میسر آئیں گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاروباری برادری اور مخیر حضرات شہر کی بہتری کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف خود صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں گے بلکہ دیگر شہریوں میں بھی اس حوالے سے شعور بیدار کرنے میں پیش پیش رہیں گے ، وفود کے ارکان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے میئر کراچی کی کوششوں میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔