کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں50 روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی، نئی امدادی قیمت 1350 روپے مقرر

 
0
295

اسلام آباد نومبر 13 (ٹی این ایس): کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 50 روپے کے اضافہ کے ساتھ 1350 روپے مقرر کر دی ہے۔ امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کسانوں کی مشکلات اور عالمی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں تناظر میں کیا گیا ہے۔