اسلام آباد نومبر 21 (ٹی این ایس): ایس پی رورل ملک نعیم کی ہدایت پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی موٹر سائیکل چوروں خلاف بڑی کاروائی، کاروائی ڈی ایس پی شہزاد ٹاؤن سردار غلام مصطفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او رانا محمد اکرم معہ ٹیم کی کارروائی، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دورکنی گروہ گرفتار، ملزمان میں حسیب نواز اور عامر سہیل شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 11 چوری شدہ چھینے گئے موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ملزمان نے تھانہ شہزاد ٹاون،لوہی بھیر، کورال اور راولپنڈی کے علاقوں میں 20 وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔