قومی مفادکے معاملات پر سیاست سے بالاترہوکرہمیں بحیثیت قوم ایک پلیٹ فارم پرہونا چاہئے،اسد قیصر

 
0
318

اسلام آباد 07 دسمبر (ٹی این ایس): سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ قومی مفادکے حامل معاملات پر ہمیںسیاست سے بالاترہوکر بحیثیت قوم ایک پلیٹ فارم پرہونا چاہیے ، سیاست میں اتارچڑھائو آتا رہتا ہے مگرالیکشن کمیشن کے معاملے پرکسی آئینی بحران کاخطرہ نہیںہے، پروڈکشن آرڈرکے حوالے سے کوئی دبائونہیںہے،اللہ تعالیٰ کے سواکسی سے نہیںڈرتا،پارلیمنٹ کی بالادستی میری ذمہ داری ہے اورمیرے دورمیںسب سے زیادہ پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع مردان میںسنٹرفارسپیچ اینڈہیرنگ (مرکزبرائے سماعت وگویائی) میںسپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے سنٹرفارسپیچ اینڈہیرنگ ضلع مردان کے سکول کوکالج کادرجہ اورایک کروڑروپے فنڈدینے کابھی اعلان کیا۔ بعدازاںیونین کونسل زیدہ میںایک پروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ سابقہ فاٹا اصلاحات میری ترجیحات میںشامل ہے اورقبائلی اضلاع کی ترقی اوروہاںکے عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریں گے۔
انہوں نے کہاکہ 70سالہ دورکے ایک قبائلی اضلاع سمیت پورے ملک میںترقی اورخوشحالی کاایک نیادورشروع ہواہے،تحریک انصاف کی حکومت نے جوپالیسیاںاپنائی ہیں انکے دوررس اثرات مرتب ہوںگے،پاکستان کوبنیادی طورپرمستحکم کررہے ہیںجوبین الاقوامی سطح پردرجہ بندی کرنیوالی ایجنسیزکی حالیہ رپورٹس سے واضح ہے۔انہوںنے کہاکہ بحرانوںپرقابوپاررہے اورانشاء اللہ2020ترقی اورکاروبارکاسال ہے، وزیر اعظم عمران خان نے وطن عزیزکی ترقی اورآنے والی نسل کی خوشحالی کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہم افغانستان کیساتھ منظم تعلقات کے خواہاںہیں،افغانستان کیساتھ ہمارے ایک زبان،ایک دین،ایک رہن سہن ایک جیساہے،ہم افغانستان کیساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں،اگرکچھ غلط فہمیاںہوں بھی تو اسے دورکریںگے۔انہوںنے کہاکہ لنڈی کوتل روڈ کواکنامک کوریڈوربنائیںگے،سابقہ فاٹامیںروزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں،افغانستان کیساتھ بھی تجارتی تعلقات بڑھارہے ہیں۔