شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے نے ایف الیون کی سروس روڈ ویسٹ اور خیابان اقبال کے رائٹ آف وے پر قائم کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا

 
0
27612

اسلام آباد دسمبر 09 (ٹی این ایس): شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے نے ایف الیون کی سروس روڈ ویسٹ اور خیابان اقبال کے رائٹ آف وے پر قائم کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں تجاوزات کنندگان کو تین دن کے اندر سرکاری اراضی سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو از خود ختم کرنے کے نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد سی ڈی اے سرکاری اراضی کو واگذار کرانے کے لیے بھر پور کاروائی عمل میں لائے گا اور اس ضمن میں ہر قسم کے نقصان کی ذمہ داری تجاوزات کنندگان پر عائد ہو گی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ شعبوں کے ساتھ رابطے کو یقینی بنا کر دو ماہ کے اندر سرکاری اراضی سے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ دی گئی ہدایات کی روشنی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اتوار کے روز اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایف الیون سروس روڈ (ویسٹ) کے رائٹ آف وے پر قائم کیے گئے چھ بڑے تعمیراتی سامان کے ڈپو اور ماربل فیکٹریو ں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مزید برآں رائٹ آف وے پر تعمیرات اور تجاوزات کنندگان کو تین دن کے اندر ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کرنے کے نوٹسسز بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد سی ڈی اے بھر پور کارائی کا آغاز کرے گا۔