ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کل سہ پہر پریس کانفرنس کریں گے

 
0
16043

راولپنڈی دسمبر 10 (ٹی این ایس): پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کل سہ پہر پریس کانفرنس کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرپریس کانفرنس میں کورکمانڈرزسے متعلق آگاہ کریں گے، ترجمان پاک فوج پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی صورتحال، کشمیراور دیگرمعاملات پر بریفنگ دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آج جی ایچ کیومیں طویل دورانیئے پر محیط کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی، لیکن کورکمانڈرزکانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کل سہ پہر3 بجے پریس کانفرنس کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرپریس کانفرنس میں ملکی سلامتی صورتحال، کشمیراور دیگرمعاملات پر میڈیا بریفنگ دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔
کورکمانڈرزکانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی۔ کانفرنس میں انتہائی اہم موضوعات پر غور کیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو دیکھیں توکشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ مودی کی حکومت نے 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں محصور رکھا ہے، کشمیریوں کی نسل کشی کرکے ہندووں کو آباد کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کو انسان ہی نہیں سمجھا جارہا۔
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری لڑکیوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا ہوا ہے۔ ایسے میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کہاں ہیں؟ اقوام عالم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے ایمان کی طاقت ہےکہ وہ بھارت کے سامنے ڈٹ کھڑے ہیں۔ ہر روز ہندوستان کی فوج کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ مودی کی انتہا پسندانہ سوچ خطے میں آگ لگا سکتی ہے۔