وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات

 
0
265

اسلام آباد دسمبر 11 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں ملکی تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ ان کے حلقوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور پنجاب حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔