اقتصادی راہداری کا مقصد صنعت کو فروغ دینا ہے‘احسن اقبال

 
0
391

اسلام آباد جولائی21(ٹی این ایس): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا مقصد صنعت کو فروغ دینا ہے‘ ترقی کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہے۔ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں تاریخ کی بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ترقی کے دور میں آگے بڑھنے کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی تبدیلیوں سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ اقتصادی راہداری کا مقصد صنعت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ہے جی ڈی پی کی سرح اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے