ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے

 
0
7132

راولپنڈی دسمبر 28 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔ راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران نے سنگین مقدمات کی تفتیش میں میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا اور ڈسٹرکٹ میں بہترین کارکردگی کی پہلی تین پوزیشن حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے راولپنڈی پولیس کے ٹاپ تھری پوزیشن حاصل کرنے والے تفتیشی افسران کو اپنے دفتر میں طلب کر کے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سید علی اکبراور اے ڈی آئی جی طاہر عباس بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفتیشی افسران میں ظہیر الدین بابر سب انسپکٹر ایچ آئی یو تھانہ چونترہ، نذیر احمد سب انسپکٹر ایچ آئی یو تھانہ صدر واہ اور یاسر محمود سب انسپکٹرایچ آئی یو تھانہ ٹیکسلا شامل ہیں۔ تفتیشی افسران نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔تفتیشی افسران کی کارکردگی کو جانچنے کے دوران تفتیشی افسران پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے قرار پائے۔ آرپی او راولپنڈی نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مجرمان کی سرکوبی کر نا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانا بھی ہے جس کے لیے پولیس کا تفتیشی صلاحیتوں پر عبور حاصل ہونا لازم ہے۔ پولیس کی تفتیش کا معیار مزید بلند کرنے کے لیے ضلعی اور ریجنل سطح پر کورسز کروائے جار ہے ہیں تاکہ انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو۔