گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور بحران کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

 
0
261

لاہور جنوری 02 (ٹی این ایس): گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور بحران کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا کے متن میںکہاگیاہے کہ گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل ایندھن کے استعمال پر مجبور ہو گئے ۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ، صرف دس روز میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ ہو گیا ۔
اوگرا نے قیمت 90 روپے سے بڑھا کر 129 روپے فی کلو مقرر کر دی ۔ ایل پی جی مافیا سرکاری نرخ کے برعکس 160 سی170 روپے فی کلو فروخت کررہا ہے ۔ انتظامیہ اوگرا کے مقررکردہ نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں بھی ناکام ہوگئی ۔گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیورز اور دیگر بھی قیمتوں میں اضافہ پر پریشان ہیں ۔حکومت سرکاری نرخون پر عملدرآمد کروانے کے لئے اقدامات کرے ۔