ہریپور اپریل 09 (ٹی این ایس): ہری پور میں کورونا وائرس کنفرم مریضوں کی تعداد اب 8 ہوگئی ہے۔ کھلابٹ ٹاون شپ 5۔سرائے نعمت خان اور 2۔ریحانہ میں 1 مریض میں کورونا وائیرس کنفرم هو چکا ہے۔اور 40 کے قریب مریضوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ۔ہریپور میں کورونا وائیرس میں اضافے کی وجہ عوام کا محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے گھروں میں رہنے کی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کرنا بتائی جا رہی ہے۔عام شکایات کے مطابق ہریپور میں مسافر بردار سوزوکیاں ۔رکشے اور دیگر گاڑیاں مختلف روٹوں پر دیدہ دلیری سے چل رہے ہیں ۔ہریپور کے اکثر مقامات پر عوامی حلقوں کے مطابق دکانیں اور کارخانے کھلے ہیں۔اور گھلیوں محلوں بینکوں اور بازاروں میں عوام بنا ماسک پہنے ٹولیوں کی شکل میں موجود دکھائی دیتے ہیں ۔ہریپور کے عوامی حلقوں نے مرکزی و صوبائی حکومت۔ڈی سی ہریپور ندیم ناصر ۔ کمشنر ھزارہ سید ظھیرالاسلام ۔ڈی پی او ہریپور ۔ڈی آئ جی ھزارہ جمیل الرحمان اور دیگر ارباب اختیار سے فوری اصلاح احوال کی اپیل کی ہے ،













