پاک چین دوستی ہر مشکل میں کرے نئی مثال قائم، کورونا ویکسین کے تجربے کیلئے پاکستان سے رابطہ

 
0
340

اسلام آباد اپریل 24 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان کی متعلقہ وزارت نے چینی کمپنی سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں اور مکمل تفصیلات کے بعد متعلقہ ماہرین ویکسین کا تجزیہ کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ویکسین کے پاکستان میں ٹرائل کا فیصلہ ماہرین کی رائے کے بعد کیا جائے گا تاہم ویکسین کامیاب ہوگی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

یاد رہے چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا تھا