گوجرہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ قتل کے تمام ملزمان کو بری کردیا

 
0
313

گوجرہ جولائی22(ٹی این ایس)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ قتل کے تمام ملزمان کو بری کردیا ،ملزمان کی بریت پر مدعی فریق کا عدالت میں ہنگامہ پولیس سے ہاتھا پائی ،فاضل جج کو مبینہ گالی گلوچ،پولیس نے مدعی فریق کے خلاف ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تین سال قبل سمندری روڈ بائی پاس پر چک نمبر327ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ٹرک ڈرائیور محمد پرویز کا ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ سٹی پولیس نے محمد یونس کی مدعیت میں ملزمان رجانہ کے اکمل ،319ج ب کے سلیم اور فیصل آباد کے جاوید کے خلاف درج کرکے بعد ازتفتیش چالان فاضل عدالت ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ ملک محمد شفیق میں پیش کر دیا جس پر بعد از سماعت فاضل عدالت نے تمام تینوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ قتل سے بری کر دیا ۔’’این این آئی‘‘ کے مطابق فیصلہ سناتے وقت ملزمان اور مدعی مقدمہ اور دیگر وارثان بھی موجود تھے کہ فاضل عدالت کا فیصلہ سنتے ہی مقدمہ کے تمام ملزمان بری ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور تعیش میں آکر فاضل جج اورپولیس کو مبینہ طور پر گالی گلوچ شروع کر دیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان کہتے رہے کہ فاضل جج یا فیصلہ واپس لیں ورنہ ہم ملزمان کو ابھی قتل کر ڈالیں گے۔جس پولیس سٹی پولیس کو اطلاع دی جن کے پہنچنے پر مدعی فریق اور پولیس میں ہاتھا پائی ہو گئی اور احاطہ عدالت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔پولیس نے مدعی فریق کے محمد شفیق ،محمد رفیق،محمد ریحان،محمدوقار،خواتین آسیہ بی بی،طاہرہ بی بی،اور نذیراں بی بی کے خلاف زیر دفعہ 353/186/506/148/149ت پ ،کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے،جبکہ مقدمہ میں نامزد خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں