خیبرایجنسی میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا ، ایک خاصہ دار شہید اور دوسرا زخمی

 
0
290

پشاور جولائی 23(ٹی این ایس): خیبرایجنسی میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں میں ایک خاصہ دار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی شین درنگ اکاخیل کے علاقے میں نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔۔ سیکورٹی اہلکاروں کے گزرتے ہی بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس اہلکار ریاض شہید اور سپاہی ثاقب شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔