خدمت خلق کو اپنا نصب العین بنانے والے افراد خوش قسمت ہیں‘ حمزہ شفقات

 
0
494

اسلام آباد 03 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے ایکسٹ آف کانٹنس پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر جی نائن ون کے پارک اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر غریب‘ مجبور اور لاچار ا فراد میں سردی سے بچاؤ کے لئے گرل لحاف اور کمبل تقسیم کئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالی نے انسان کو درد دل کے لئے پیدا کیا ہے خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جو خدمت خلق کو اپنی زندگی کا نصب العین بناتے ہیں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نیایکسٹ آف کانٹنس پاکستان کی جانب سے سردی سے بچاؤ کے لئے مجبور‘ لاچار اور غریب افراد میں گرم لحاف اور کمبلوں کو تقسیم کرنے کا کام انتہائی قابل تحسین ہے شہر میں کام کرنے والی باقی سماجی تنظیموں کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہیے- انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا شمار سب سے زیادہ صدقات وخیرات کرنے والوں میں ہوتا ہے-مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی اپنے بھائیوں کی مدد کو تیار نظر آتے ہیں جسکا عملی مظاہرہ ہم بارہا دیکھ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث وطن عزیز شدید مشکلات سے دوچار ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس وباء پر قابو پانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے لیکن شہریوں کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں -غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں‘ سماجی فاصلے کی پابندی کو ملحوط خاطر رکھیں انہوں نے کہا کہ کرونا بچاؤ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے نہ صرف ہم اپنی بلکہ دوسروں کی ززندگی کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں –