انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل عمران شہزاد کو زخمی کرنے والے دوسرے ملزم اسامہ اسحٰق کو بھی سزا سنا دی

 
0
222

راولپنڈی 05 جنوری 2021 (ٹی این ایس): انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل عمران شہزاد کو زخمی کرنے والے دوسرے ملزم اسامہ اسحٰق کو بھی سزا سنا دی، مجرم اسامہ اسحٰق کو مجموعی طور پر 26 سال 06 ماہ قید سخت اور ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئ، مجرم کے دوسرے ساتھی مرکزی مجرم رشید خان کو قبل ازیں مجموعی طور 32 سال قید اور 03 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئ تھی، مجرمان نے اگست 2019 میں تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر حملہ کر کے کانسٹیبل عمران شہزاد کو زخمی کر دیا تھا، مجرم کو سزا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے معزز جج شوکت کمال ڈار نے سنائ، سی پی او محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرنگرانی تفتیشی و لیگل ٹیمز نے مقدمہ کی موثر تفتیش و پیروی کو یقینی بنایا، سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ آور ہونے والوں کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے.