حمزہ شہباز کا لاہور کے سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار و مذمت

 
0
337

لاہورجولائی24(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے فیروز پورروڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ہے اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ وطن عزیز کے خلاف دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائیوں کا قلع قمع کیا جا رہا ہے اور ایک بار پھر اس گھناؤنی حرکت سے معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلا گیا ہے حمزہ شہباز نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔