عمران صاحب عوام کا آپ کے لئے پیغام ہے کہ اب آپ گھبرانا شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب

 
0
266

ْلاہور دسمبر 02 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام کا آپ کے لئے پیغام ہے کہ اب آپ گھبرانا شروع کردیں،آپ کی نالائقی سے ایک سال میں پاکستان کی معیشت کوکم ازکم 26 ارب ڈالر کا نقصان ہونا نہیں ہوچکا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کے جھوٹ ،نالائقی اور نالائقی ثابت ہونی نہیں ہوچکی ہے ،آپ آئی ایم ایف جا نہیں رہے بلکہ جاچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں تاریخی 11ہزار ارب قرضہ لینا نہیں لے چکے ہیں ،آلو ، پیاز ٹماٹر ، دالیں ، روٹی ، آٹا، پھل مہنگی ہونی نہیں ہو بلکہ چکی ہیں ،آپ نے ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں لیکن 25لاکھ نوکریاں چھین چکے ہیں ۔ آپ نے 50لاکھ نئے گھر دینے تھے لیکن اس کے برعکس لاکھوں گھر عوام سے چھین چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب گیس200 اور بجلی 100 فیصد مہنگی ہو نہیں رہی بلکہ ہوچکی ،گیس ، بجلی اور دوائیوں کے بلوں میں ڈاکہ ڈالا جا چکا ہے ،عمران صاحب ہسپتالوں میں مفت علاج اور دوائیاں بند ہونی نہیں بلکہ ہو چکی ہیں ،ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.5 فیصد ،مہنگائی کی شرح 3 سے 14 فیصد ہو چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ162 ارب کا خسارہ ہونہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے ،دکانیں، فیکٹریاںاور صنعتیں بند ہونہیں رہیں بلکہ بند ہوچکی ہیں ۔عمران صاحب پشاور میںایک ارب درخت لگنے تھے لیکن وہ نہیں لگے ،ایک کڑوڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر ملنے تھے وہ ملے نہیں ، پشاور میٹرو بننی تھی وہ بھی بنی نہیں ،نواز شریف اور شہباز شریف کے الحمدللہ میٹرو، اورنج ٹرین ، بجلی کے منصوبے اور موٹر وے بننے تھے اوربن گئے۔