اسلام آباد 24 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے 490ملین کی لاگت سے تیار کئے جانے والے منفرد ہائوسنگ منصوبے پارک انکلیو 3کیلئے ترقیاتی کاموں کاٹینڈر 27اپریل بروزمنگل کو جاری کیا جارہا ہے۔ مذکورہ ترقیاتی کاموں میں روڈ، نکاسی آب، اوربائونڈری وال کی تعمیر کی جائے گی۔جبکہ مذکورہ منصوبے453 کنال اراضی پرمحیط ہے،جوکہ ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پارک انکلیو 3کی مجوزہ سائیٹ حفاظتی باڑ لگانے کے ساتھ یہاں پر ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں۔جبکہ سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی سے مذکورہ منصوبے کاپی سی ون بھی منظور یوچکا ہے۔جبکہ گزشتہ سال مزکورہ سوسائٹی میں پلاٹوں کی نیلامی کی گئی ہے،جس کے تحت مختلف سائز کے 1047پلاٹ نیلام کئے گئے تھے۔تاہم اب سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی خصوصی لگن کے باعث مذکورہ ہائوسنگ منصوبے پر بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں مذکورہ منصوبے کی ای آئی اے اسٹڈی کیلئے کنسلٹنٹ کی بھی خدمات حاصل کی جا چکی ہیں ۔مزکورہ منصوبوں میں مزید انفرااسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے مزید ٹینڈربھی دئے جائیں گے۔