سنگجانی میں غیر قانونی ٹیوب لگا کر پانی کی فروخت کا دھندہ عروج پر انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی

 
0
129

اسلام آباد 11 جون 2021 (ٹی این ایس): سنگجانی میں غیر قانونی ٹیوب لگا کر پانی کی فروخت کا دھندہ عروج پر انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی۔زیر زمین پانی کی سطح انتہائی تشویش ناک حالت اختیار کرگئی اہل علاقہ تڑپ اٹھے پیسے کی لالچی کھلے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں۔انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث ترنول اور سنگجانی کے دیہات میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔مرد خواتین اور بچے گلی کوچوں میں پانی کے حصول کے لیے سرگرداں نظر آتے ہیں، ٹیوب ویلوں سے سپلائی کیے جانے والے پانی روزانہ سو سے دو سو ٹینکو میں فروخت ہونے کے لئے شہروں میں جاتا ہے کثیر تعداد میں پانی نکالنے سے سنگ جانی میں زیر زمین پانی نہ ہونے کے برابر کنوہیں خشک ہو جانے سے انسان اور حیوان پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں۔دوسری جانب پانی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی اور وہ منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے بحران کا نوٹس لیا جائے۔ ادھر ترنول میں بھی پانی کی شدید قلت ہے، مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری شدید پریشان۔اہل علاقہ کی جانب سے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا غیر قانونی ٹیوب ویل لگا کر محض حرص ولالچ اور ہوس زر کی وجہ سے زیر زمین پانی کی کمی کا ہونا اس طرح یہ عمل پورے معاشرے اور پوری قوم کیخلاف ایک سنگین جرم ہے ان ٹیوب ویلوں پر کارروائی کرتے ہوئے فی الفور بند کیا جائے