پی ٹی آئی کا بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

 
0
157

اسلام آباد 09 اگست 2021 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اے تھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئےتھے، پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔

بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اے تھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو ئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے، وہ دو ہزار چھ میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور دو ہزار گیارہ تک وزیر خوراک بھی رہے۔ اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس سے قبل انوار الحق آزاد کشمیر کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے، ان کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔