وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تھانہ نون کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب کے دوران 21کروڑ روپے کا مال مسروقہ بھی اصل مالکان کے حوالے کیا ۔

 
0
180

اسلام آباد 02 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تھانہ نون کی تختی کی نقاب کشائی کی ،اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کو تھانے کی عمارت پر آنے والے اخراجات ، مختلف شعبہ جات اوردیگر امور کے متعلق بریفنگ دی، تقریب کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث گینگز کو گرفتار کرکے برآمد شدہ21کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں گاڑیاں ،موٹرسائیکل،طلائی زیورات،نقدی،موبائل فونز،لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاءان کے اصل مالکان کے حوالے کیں، اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ،ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر سید مصطفی تنویر،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر،ایس پی انڈسٹریل ایریا و دیگر سینئیر افسران مدعی مقدمات اور میڈیا نمائندگان اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں،اس سے قبل پولیس نے انتھک محنت کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث گینگز کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر57کروڑروپے سے زائد کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا ہے ،مزیدانھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کاوشوں سے اسلام آباد پولیس کی استعداد کار بڑھائی جارہی ہے جس میں نفری کو کمی کو پورا کرنا،سیف سٹی کیمروں کی تعداد میں اضافہ،سمارٹ کارز،ایگل سکواڈ کا قیام جیسے اقدامات شامل ہیں،اسلام آباد پولیس کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، ہمارا سرمایہ، محنت اور کوشش کا اصل حصول شہریوں کے مثبت تاثرات ہیںدن رات محنت کرکے لوگوں کی چھینی ہوئی اشیاءبرآمد کرنے والے افسران پر فخر ہے ،
وفاقی وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلام آباد پولیس نے زبردست کارکردگی دکھائی جس پر سپاہی سے لے کر آئی جی تک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انھوں نے مزید کہا کہ جرائم معاشی وجوہات سے بھی بڑھتے ہیں اسلام آباد پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں، افسران و جوانوں کی تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ نفری کی کمی کو پورا کرنے کےلئے مزید 1500 افراد کو بھرتی کرنے کی منظوری دی جارہی ہے،ایگل سکواڈ کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا، وزیر اعظم نے ہدایات دی ہیں کہ اسلام آباد کا ایک کونہ بھی کیمرے کے بغیر نہ ہو، مزید1200 کیمرے بھی سیف سٹی کو دےئے جائیں گے ،وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح اسلام آباد پولیس نے سفیر کی بیٹی کا معاملہ حل کیا وزیر اعظم پاکستان نے بھی اس کی تعریف کی،آنے والے وقتوں میں اسلام آباد پولیس پر بھاری ذمہ دادی آرہی ہے اسلام آباد پولیس کی اس قدر مضبوط بنایا جائے گا کہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر سکے گی ،