اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہے، چیئرمین سی ڈی اے

 
0
188

اسلام آباد 02 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے نے رخسانہ نوید ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی کے ہمراہ گرین فیول کے استعمال سے چلنے والے چولھہوں کے معائنہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکتا یے، انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے انتظامیہ نجی شعبوں کے تعاون سے اس قسم کے منصوبوں کا خیر مقدم کرتی ہے کہ جس سے نہ صرف توانائی کے مسائل حل ہوتے ہوں بلکہ ماحول پر بھی کوئی منفی اثر نہیں پڑتا، معائنہ کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی اورچیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ گرین فیول سے چلنے والے چولہوں کو جدید ڈیزائن پر تیار کیا جا رہا جس کے ویسٹ کو نامیاتی کھاد (کمپوسٹ) کے طور پر استعمال کیا جائے گا کیونک یہ چولہے گرین فیول پر چلتے ہیں جو ماحول کو آ لودہ نہیں کرتے بلکہ اس کے ویسٹ سے نامیاتی کھاد حاصل ہوتی ہے جو کاشتکاری کے لیے نہایت موزوں ہے ۔ چیرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ یہ چولہے جدید ترین ڈیزائن اور سمارٹ ٹیکنالوجی کے مطابق ڈیزائن کئے گئے ہیں، ان میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ نہ صرف یہ ماحول دوست ہوں بلکہ یہ انسانی صحت کو مضہراثرات سے بھی محفوظ رکھیں، ان چولہوں میں سو فیصد بائیو میس میٹریل استعمال کیا گیا ہے