غیر سیاسی تنظیم کے طور پر پی او سی آئرلینڈ کا وژن پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھا کرنا ہے، ناصر میر

 
0
123

اسلام آباد 08 نومبر 2021 (ٹی این ایس): غیر سیاسی تنظیم کے طور پر پی او سی آئرلینڈ کا وژن پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھا کرنا ہے۔
ایسا کرنے کے لیے ہم تمام پاکستانی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستانی کمیونٹی کے درمیان دوری کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں،
اس حوالے سے ہمارے پیارے دوست – پی ٹی آئی – او آئی سی کے ڈپٹی سیکرٹری محترم ناصر میر صاحب نے آئرلینڈ کا دورہ کیا۔ آئرلینڈ میں ناصر میر صاحب کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔
میں پی ٹی آئی پارٹی کے تمام معزز ممبران کا بے حد مشکور ہوں جو ہماری کال پر عشائیہ کے لیے تشریف لائے اور اس کاوش کے لیے عبداللہ صغیر صاحب اور امتیاز خان صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں
ہم نے پی ٹی آئی آئرلینڈ کے پارٹی ممبران کو مدعو کیا مجھے خوشی ہے کہ تمام خدشات ماضی کا حصہ ہیں اور اب الحمدللہ تمام بھائی ایک پیج پر ہیں اور مستقبل میں بھی تمام بھائی مل کر کام کریں گے۔ رانا عثمان اجمل