کراچی منگھو پیر کے علاقے میں بدترین آلودگی کے باعث انسانی صحت خطرناک اثرات پھیلنے لگے

 
0
374

کراچی 14 نومبر 2021 (ٹی این ایس): کراچی منگھو پیر کے علاقے میں بدترین آلودگی کے باعث انسانی صحت خطرناک اثرات پھیلنے لگے ۔ ٹینکروں کے گزرتے وقت خطرناک سانس کی بیماریوں کے لیے مضر صحت مٹی اٹھنے کے باعث لوگ بیماری میں مبتلا ہونے لگے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر مافیا کو روک کر الودگی کو ختم کرانے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکے ۔ آلودگی کی وجہ سے لوگ سانس چھاتی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے لگے ہیں ۔ انہونوں نے مزہد کہا کہ منگھوپیر سانس لینے کے لیئے خطرناک ترین مقام بن چکا ہے۔ یہ آلودگی انسانی صحت کے لیئے خطرناک بلکہ زہریلہ ہے جسکے انسانی صحت پر بُرے اثرات جان لیوا امراض کا پیش خیمہ بنتے ہیں۔ منگھوپیر کی آب و ہوا “انتہائی خطرناک” ہوتی جا رہی ہے۔ سڑک پر چلنا مضر صحت ہے۔