گلگت بلتستان کے سابق آئی جی پولیس کے خلاف نیب کو شکایت، تحقیقات شروع۔

 
0
132

اسلام آباد 15 نومبر 2021 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو نیب نے سابق آئی جی پولیس گلگت احسن مختیار اشرف کے ناجائز اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب اسلام آباد کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق سابق آئی جی پولیس گلگت بلدستان احسن مختیار اشرف پشاورمیں بطورکمانڈنٹ ایف آر پی پولیس کانسٹیبلان کی بھرتیوں میں کرپشن کرنے میں ملوث ہیں۔ شکایت کے مطابق موصوف نے پولیس میں سیکڑوں ایسے افراد کو بھرتی کیا جن کی نہ تو چھاتی پوری تھی اور نہ ہی قد برابر تھا جن میں کئی پولیس اہلکاروں کو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو سے ذہنی مریض اور اَن فٹ ہونے پر اپنے اضلاع میں واپس بھی بھیجوا دیا گیا تھا۔ نیب کو موصول ہونے والی شکایت سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ احسن مختیار اشرف کی ضلع چارسدہ میں سینکڑوں اَیکڑ زمین ہے جو اُنہوں نے اپنی نوکری کے دوران خریدی تھی مگر سرکاری گوشواروں میں اُنہوں نے اپنے دادا کی زمین ظاہر کی۔ نیب کو ملنے والی شکایت سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ احسن مختیار اشرف کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد اُن کی گدَی اُن کے پولیس اَفسر بیٹے نے سنبھال رَکھی ہے جو کرپشن میں اپنے والد محترم سے بھی دو ہاتھ آگے نکل چکے ہیں۔مذید انکشافات کی توقع ہے۔