عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر سے زائد قرض کی منظوری دے دی

 
0
336

اسلام آباد 18 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو قرض کے لیے منظور کی گئی رقم توانائی کے شعبوں میں ریفارمز اور بہتری کے لیے خرچ ہو گی جبکہ بجلی انفراسٹرکچر کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کے لیے رقم کا استعمال ہو گا۔

ماہرین کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے دورن حکومت میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر کافی کام کیا گیا لیکن ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے زیادہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے موسم گرما میں بڑے پیمانے پر ناصرف لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بلکہ دھند اور خراب موسم کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرجاتی ہیں۔