نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولت کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ٹوئٹ

 
0
269

لاہور 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولت کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ٹوئٹ
جن اضلاع میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سہولت لانچ کردی ہے وہ 8500 اپنا شناختی کارڈ بھیج کر اپنے خاندان کی ہیلتھ انشورنس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ‏اگر آپ کےشناختی کارڈ پر ضلع راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ یا قصور کا مستقل پتہ درج ہے تو 8500 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار 8500 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنےخاندان کےصحت کارڈ، یعنی 10 لاکھ روپےسالانہ کی ہیلتھ انشورنس، کی فوری تصدیق کر سکتےہیں۔ عثمان بزدار ‏اگلے 3 ماہ میں پنجاب کے باقی 25 اضلاع کی تمام آبادی کو بھی مرحلہ وار یہ سہولت حاصل ہو جائےگی۔ جب تک آپ کو ہیلتھ کارڈ نہیں ملتا تب تک شناختی کارڈ کو ہی بطورِ ہیلتھ کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہیلتھ کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کل سے شروع کی جا چکی ہے۔