ایف آئی اے 7 روز تک شہبازشریف اورحمزہ کو گرفتار نہ کرے، عدالت

 
0
133

اسلام آباد 14 جنوری 2022 (ٹی این ایس): لاہور،بنکنگ جرائم عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے سات روز تک شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو گرفتار نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بیکنگ جرائم کورٹ نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ دائرہ اختیار کا ایف آئی اے کا اعتراض منظورکرلیا۔عدالت نے منی لانڈرنگ کا چالان ایف آئی اے کو واپس کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے چالان متعلقہ عدالت میں جمع کرائے۔بیکنگ جرائم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ایف آئی اے چالان کا دائرہ اختیاربیکنگ جرائم کورٹ نہیں ہے۔عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ کو عبوری ضمانت دائر کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے ایف آئی اے کوحکم دیا کہ ایف آئی اے سات روز تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کرے۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کو متعلقہ عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرنے کا حکم دیا۔بنکنگ جرائم عدالت لاہورمیں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف حتمی چالان پیش کیا گیا۔ جس پرعدالتی دائرہ اختیار کے نکتے پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پربھی فیصلہ محفوظ کیا۔ایف آئی اے نے بینکرز کے رول کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔وکیل ایف آئی اے نے عدالت سے کہا کہ کوئی بینکر بھی اس جرم میں ملوث نہیں پایا گیا جس پرعدالت نے استفسار کیا کہ اگرعدالت یہ فیصلہ کرے کہ یہ کیس کسی اورعدالت میں چلے گا تو درخواست ضمانت کا کیا ہوگا؟امجد پرویزایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ درخواست ضمانتیں بھی دوسری عدالت میں منتقل ہو جائیں گی۔بنکنگ جرائم عدالت کے جج سردار طاہر صابر نے کیس کی سماعت کی۔