تنگوانی 22 فروری 2022 (ٹی این ایس): جیکب آباد ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ عناصر کا گھیراوّ تنگ کر لیا گیا ۔ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات پر ایس ایچ او سٹی کی کاروائیاں ایس ایچ او سٹی ایس آء پی اختر علی ابڑو نے اہلکاروں کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سٹی تھانہ پولیس نے عید گاہ کے قریب دو ملزمان نصراللہ گولو اور نیک محمد اعوان کو گرفتار کرکے ملزمان سے دو عدد ٹی ٹی پسٹل اور 35000 ہزار نقدی برآمد کرلی ہیں ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندگی پر 10 سے زائد چھینی گئے موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں ہیں ۔ ایس ایچ او سٹی اختر علی ابڑو نے بتایا کہ کاروائی میں دو گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔۔اختر علی ابڑو ایس ایچ او سٹی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان تعصیل ٹھل کے رہائشی ہیں جو مختلف علائقوں میں جرائم کرتے ہیں ۔