تنگوانی 09 مارچ 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی میں معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان پر عرس مبارک حضرت طالب حسین شاہ جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے بنسبت سے مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ الحاج پیر محمد خالد سلطان القادری پہنچے جس کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ بعد میں امام عالی مقام سیدہ حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کی جشن ولادت اور حضرت سیدنا غازی عباس علمدار علیہ السلام کی جشن ولادت کے سلسلے میں قائداھلسنت صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری صاحبزادہ پیر سلطان محمد حیات اور دیگر علمائے کرام نے کیک کاٹ لیں ۔ جبکہ بعد میں مرکزی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان جماعت انسان پاکستان صاحبزادہ الحاج پیر محمد خالد سلطان قادری سینئر صحافی پیر بخش نوناری کے گھر پہنچے اور خیر دعا کی ۔