پشاور اگست 4(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء وصدرخیبرپختونخواانجینئرامیرمقام کی نومنتخب وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے تفصیلی ملاقات، انجینئر امیرمقام نے وزیراعظم کومنصب سنبھالنے پرمبارکباددی۔دونوںرہنمائوںنے صوبہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوںاور سیاسی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے انجینئرامیرمقام کوہرقسم تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوامیںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے دوراقتدارمیںجاری کئے گئے تمام منصوبوںکوپائیہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا۔
انجینئرامیرمقام نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوخیبرپختونخواآنے کی دعوت دی جس کوقبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے انجینئرامیرمقام کویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ جہاںپرآپ بلائیںگے وہاںآپ مجھے حاضرپائیںگے۔وزیراعظم نے صوبہ خیبرپختونخوامیںعوام کی فلاح وبہبودکیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورپارٹی کوصوبے میںمزیدمستحکم کرنے پرانجینئرامیرمقام کوخدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت آپ کیساتھ ہرقسم تعاون کریگی۔
وزیراعظم نے انجینئرامیرمقام کیساتھ ملاقات میںصوبے کے ترقیات منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرامیرمقام نے جن منصوبوں کے اعلانات کئے ہیںیاافتتاح کیاہے وہ منصوبے بلاکسی رکائوٹ پائیہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔انجینئرامیرمقام نے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قانونی کی بالادستی،آئین کی بقاء ،جمہوریت کی استحکام، پارٹی منشوراورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے توانائی صرف کرکے محمدنوازشریف کے وژن اورمشن کوعملی جامہ پہنانے کیلئے بھرپور کردار اداکریںگے۔انجینئرامیرمقام نے خیبرپختونخواکی ترقیاتی منصوبوںمیںدلچسپی لینے پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صوبے پارٹی کی استحکام کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔













